اہم اعلانات
دورہ جات کا افتتاح
جامعہ میں منعقد ہونے والے دورہ جات (دورہ تفسیر، دورہ صرف و نحو، دورہ لغہ عربیہ، دورہ انگلش لینگویج و کمپیوٹر کورسز) کا افتتاح27 فروری بروز پیر صبح 9:00 بجے ہو گا(ان شاء اللہ) ۔
درس نظامی سالانہ امتحان (جامعہ)
درس نظامی سالانہ امتحان جامعہ بروز بدھ تا منگل 8 فروری تا 14 فروری 2023ء بمطابق 16 تا 21 رجب المرجب 1444ھ ہوگا۔
درس نظامی سالانہ امتحان (وفاق)
درس نظامی سالانہ امتحان وفاق المدارس العربیہ پاکستان بروز ہفتہ تا جمعرات 18 تا 23 فروری 2023ء بمطابق 27 رجب المرجب تا 2 شعبان 1444ھ ہو گا۔
درجہ حفظ سالانہ امتحان (وفاق)
درجہ حفظ سالانہ امتحان وفاق المدارس العربیہ پاکستان 16 تا 25 رجب المرجب 1444ھ بمطابق 7 تا 16 فروری 2023ء ہوگا۔
جامعہ محمدیہ F-6/4 اسلام آباد
اغراض و مقاصد:
جامعہ محمدیہ اسلام آباد کی ایک عظیم دینی درسگاہ ہے، جس کے قیام کا مقصد امت مسلمہ کی رہنمائی کیلئے ایسے افراد تیار کرنا ہے جو:
اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کو اپنی زندگی کا اولین مقصد سمجھیں۔
ایمان کامل، پختہ دینی علوم اور عصری علوم کے زیور سے آراستہ ہوں۔
امت مسلمہ، ملک و ملت اور تمام بنی نوع انسان کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں۔