Skip to main content

شعبہ جات

شعبہ حفظ القرآن الکریم و ناظرہ

درجہ تحفیظ القرآن الکریم  میں داخلے کے لئےعمرکی حد زیادہ سے زیادہ 10سال ہے۔
امیدوار کا پرائمری پاس ہونا لازمی ہے
درجہ حفظ کے ذمہ دارحضرت مولانا  قاری عزیز الرحمن صاحب اور مولانا
قاری عبدالوحید ہزاروی صاحب ہیں، جن کے ذمہ جامعہ کے شعبہ تحفیظ القرآن کا داخلہ ، مقدار
خواندگی کا جائزہ لینا اور امتحانات کا انعقاد کرانا ہے۔

شعبہ ترجمہ القرآن الکریم

اس شعبہ میں طلبہ کو تحفیظ القرآن الکریم کے ساتھ ساتھ  اردو ترجمہ پڑھایا اور یاد کرایا جاتاہے .

شعبہ تجوید

شعبہ تجوید(وفاق المدارس کا مرتب شدہ) کورس ایک سال میں پڑھایا جاتا ہے، اس شعبہ کی سرپرستی حضرت قاری میاں احمد تھانوی صاحب دامت برکاتہم فرما رہے ہیں جن کے شاگرد عزیز مولانا قاری ابوبکر حیات صاحب تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، جو کہ ملکی و بین الاقوامی سطح (ملائشیا، تھائی لینڈ، دبئی، ایران، مراکش، کویت)  کے
قرأت کے مقابلوں میں شرکت کر چکے ہیں اور کئی ممالک سے ایوارڈ یافتہ ہیں۔

شعبہ تجوید القرآن الکریم: جس میں  داخلہ کےلئے امیدوار کا حافظ ہونے کے ساتھ ساتھ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے حفظ کا امتحان پاس ہونا ضروری ہے۔
جامعہ میں تجوید للحفاظ کا نصاب ایک سال میں مکمل کرایا جاتا ہے

شعبہ عصری علوم

جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں دینی تعلیم (درس نظامی) کے ساتھ ساتھ مروجہ عصری تعلیم (مڈل تا میٹرک) دی جاتی ہے۔
پرائمری پاس طلباء کو عصری علوم میں شامل کرنے کےلئے  ایک سال میں چھٹی ساتویں کا نصاب پڑھایا جاتا ہے، جبکہ چھ ماہ میں آٹھویں کا نصاب مکمل کرکے یہ طلباء مڈل پاس شمار ہوتے ہیں۔
اس کے بعد جماعت نہم  اور دہم  فیڈرل بورڈ کے ساتھ باقاعدہ امتحانات دینے کے ساتھ ساتھ یہ طلباء ایک سال درس نظامی کا (درجہ اولیٰ ) بھی مکمل کر لیتے ہیں۔
مڈل، نہم اور دہم، ان تین درجات میں ان طلباء کو داخلہ دیا جاتا ہے جنہوں نے میٹرک کا امتحان پاس نہ کیا ہو۔ یہ تین درجات  پاس کرنے والا طالب علم درجہ ثانیہ میں داخلہ کی اہلیت رکھتا ہے۔

 بی۔اے کی سطح کا الحاق وفاقی اردو یونیورسٹی اور الحمد یونیورسٹی اسلام آباد سے ہے

 آٹھ سالہ درس نظامی مکمل کرنے کے بعد طالب علم  شہادۃ العالمیۃ  (سال دوم)  درجہ دورہ حدیث شریف کی سند حاصل کرتا ہے جو کہ ایم۔ اے  عربی/اسلامیات کے مساوی ہے

تخصص فی الفقہ الافتاء

شہادۃ العالمیۃ کے حصول کے بعد جو طلباء تخصص فی الافتاء  کا ذوق رکھتے ہوں ان کا داخلہ محدود نشستوں کی وجہ سے  دیگر کلاسوں کی طرح  اہلیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ جس میں طلباء کو فتویٰ نویسی اور فتاویٰ سے متعلق دیگر علوم پڑھائے جاتے ہیں۔

شعبہ امتحانات

جامعہ کے اندرون نظام امتحانات کو کنٹرول کرنے کےلئے شعبہ مجلس تعلیمی کے تحت ایک شعبہ امتحانات قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد جامعہ میں سہ ماہی ، شش ماہی اور سالانہ امتحانات کا انعقاد کرانا ہے۔

 اس  شعبہ کے ذمہ دار ناظم تعلیمات حضرت مولانا محمد عابد خان صاحب ہیں۔

جامعہ میں دوران سال تین امتحان ہوتے ہیں۔ سہ ماہی(محرم کے آخری عشرہ میں)، شش ماہی (ربیع الثانی کے آخری عشرہ میں) اور سالانہ (رجب المرجب کے درمیانی عشرہ میں)۔ 

امتحان میں پاس ہونے کے لئے کم از کم 40فیصد نمبرحاصل کرنا ضروری ہے۔ نیز امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا جاتا ہے البتہ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے کیلئے 80فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔

شعبہ درس نظامی {القسم الاردو}

شعبہ درس نظامی القسم الاردو میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نصاب (درس نظامی) کے مطابق مکمل تعلیم اردو زبان (اردو میڈیم) میں دی جاتی ہے، اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت منعقدہ امتحانات میں شرکت اور کامیابی کے بعد اسناد جاری کی جاتی ہیں
درس نظامی کی تعلیم آٹھ سال پر مشتمل ہے جس میں درجات {مراحل} درج ذیل ہیں:
• العامۃ السنۃ الاولی درجہ اولی
السنۃ الثانیۃ درجہ ثانیہ مساوی میٹرک
• الخاصۃ السنۃ الاولی درجہ ثالثہ
السنۃ الثانیۃ درجہ رابعہ مساوی ایف۔اے
• العالیۃ السنۃ الاولی درجہ خامسہ
السنۃ الثانیۃ درجہ سادسہ مساوی بی۔اے
• العالمیۃ السنۃ الاولی درجہ سابعہ[موقوف علیہ]
السنۃ الثانیۃ دورہ حدیث شریف مساوی ایم۔اے

شعبہ درس نظامی {القسم العربی}

شعبہ درس نظامی القسم العربی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا آٹھ سالہ نصاب (درس نظامی) کو درجہ خامسہ (عالیہ سال اول) تک کی تعلیم عربی زبان (عربی میڈیم) میں دی جاتی ہے، اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت منعقدہ امتحانات میں شرکت اور کامیابی کے بعد اسناد جاری کی جاتی ہیں۔
 اس شعبہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کےلئے اپنی درسگاہ میں اور چھٹی کے اوقات میں باہم بات چیت عربی زبان میں کرنا لازمی ہے اور امتحانات کے دوران پرچہ جات عربی میں حل کرنا بھی لازمی ہے

معھد کی پہلی کلاس الصف التمہیدی  کےلئے مڈل پاس طلباء کرام کو داخلہ دیا جاتا ہے اس کلاس میں طلباء کو ایک سال میں مکمل عربی بول چال اور عربی لکھنا پڑھنا سکھایا جاتا ہے۔

شعبہ سی ایس ایس

فضلاء درس نظامی جو سی ایس ۔ایس کے لئے مطلوبہ شرائط اورعصری تعلیم رکھتےہوں ان کے لئے سی ایس ۔ایس کی تیاری کا موقع فراہم کیاجاتاہے۔

اس شعبہ میں داخلہ محدود نشستوں پرہوتاہے۔

  سی ایس ۔ایس کی تیاری  کا دورانیہ تقریبا 8ماہ ہے

شعبہ دارالافتاء

جید مفتیان کرام کے زیر نگرانی عوام الناس کی دینی رہنمائی کےلئے ایک شعبہ قائم کیا گیا ہے جس میں تحریری طور پر سوالات کے جوابات بطور فتوی دیئے جاتے ہیں اور زبانی یا فون پر بھی سوالات کے جوابات  دئیے جاتے ہیں۔

شعبہ دراسات دینیہ

ملازمت وتجارت سے وابستہ حضرات کے لئے دوسالہ مختصر دینی کورس

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مصروف اورملازم پیشہ افراد کی دینی رہنمائی کےلئے وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے تیار کیاگیادوسالہ مختصر نصاب پڑھایاجاتاہے۔ اس شعبہ میں مکمل ترجمہ قران،احادیث نبویہ کا مختصر نصاب ،بنیادی عربی گرامر اورروزمرہ کےپیش آمدہ  بنیادی مسائل  کے احکام سکھائے جاتےہیں۔
کورس کا دورانیہ دوسال ہے۔ کورس میں کامیابی پر وفاق المدارس العربیہ کی طرف سے باقاعدہ سند جاری کی جاتی ہے۔

محمدیہ ویلفئیر ٹرسٹ

جامعہ میں طلباء کی فلاح و بہبود کےلئےمحمدیہ ویلفئیر ٹرسٹ کے نام سے طلباء کا ایک ویلفئیر ٹرسٹ کام کر رہا ہے ، جس کے قیام کا مقصد :

  • نادار طلباء کی امداد
  • بیمار طلباء کا علاج معالجہ 
  • بیمار طلباء کی دیکھ بھال اور ان کےلئے الگ سے کھانے کا اہتمام۔
  • طلباء کے مابین ہم نصابی سرگرمیوں (تقریری ، تحریری، اور کھیلوں کے مقابلوں) کا انعقاد ،
  • جامعہ میں انعقاد پذیر پروگراموں کی ترتیب و انتظامات
  • جامعہ میں صفائی ستھرائی اور دیگر کئی امور کی دیکھ بھال شامل ہے،

شعبہ مالیات

 شعبہ مالیات جامعہ کا ایک اہم اور منظم شعبہ ہے جس کے تحت مختلف مدات میں آنے والی رقوم اور جامعہ میں ہونے والے اخراجات کا منظم حساب رکھا جاتا ہے، نیز جامعہ میں آنے والی رقوم اور اخراجات کا باقاعدہ آڈٹ بھی اس شعبہ کے تحت کرایا جاتا ہے۔ 

 جامعہ میں آنے والی رقوم زکوٰۃ ، صدقات ، فطرانہ وغیرہ کی ہوتی ہیں، جن کے ساتھ اہل خیر مسلمان بھائی اس عظیم دینی کام کی ترویج میں اپنا حصہ ملا کر تعاون کرتے ہیں،  اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنی شان کے مطابق جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین