Skip to main content

تدبیر انسٹی ٹیوٹ:

عصری علوم وفنون سکھانے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے چند سال قبل جامعہ میں تدبیر انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جہاں درج ذیل پروگرامز پیش کیے جا رہے ہیں۔

1۔ ڈگری پروگرامز

2۔ مقابلے کے امتحانات کی تیاری

3۔ انگلش لینگویج کورسز

4- کمپیوٹر اور آئی ٹی سکلز

5: کاؤنسلنگ سیشنز

6۔ ٹریننگ ورکشاپس

1۔ ڈگری پروگرامز:

تدبیر انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام الحمد اسلامک یونیورسٹی کے اشتراک سے درج ذیل ڈگری پروگرامز کرائے جاتے ہیں۔

◼️ اے ڈی پی اسلامک سٹڈیز (اولڈ بی اے)

ایسے تمام طلبہ جو درس نظامی کے ساتھ ایف اے یا ایف ایس سی پاس کر چکے ہوں۔ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ یہ دو سالہ پروگرام ہے، جو چار سمسٹرز پر مشتمل ہے۔

◼️ بی ایس 5thسمسٹر

درس نظامی  کے ایسے  طلبہ   اور فضلاء جو 14 سالہ تعلیم مکمل کر چکے ہوں ۔ انہیں  بی ایس کے پانچویں سمسٹر میں داخلہ دیا جاتا ہے۔چار سمسٹرز پر مشتمل دو سالہ پروگرام مکمل کر نے کے بعد ان کی ڈگری بی ایس کے برابر ہو جاتی ہے۔

◼️بی ایس  اسلامک سٹڈیز  (چار سال)

بی اے اور ایم اے ختم ہونے کے بعد یہ چار سالہ  پروگرام متعارف کرایا گیا۔  ایف اے اور ایف ایس سی پا س طلبہ اس میں داخلہ لینے کے اہل ہوتے ہیں۔یہ چار سالہ پروگرام آٹھ سمسٹر پر مشتمل ہوتا ہے۔

◼️ ایم فل اسلامک سٹڈیز

اے ڈی پی اور بی ایس اسلامک سٹڈیز کی کامیابی کے بعد ایم فل اسلامک سٹڈیز شروع کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ امید قوی ہے کہ سمسٹر فال 2023 میں اس پروگرام کے داخلے شروع ہو جائیں گے۔

 2۔ مقابلہ کے امتحانات کی تیاری:

 ◼️ سی ایس ایس

سینٹرل سپیریئر سروسز کا امتحان جو عام طور پر سی ایس ایس (CSS) کے امتحانات کے نام سے مشہور ہے، کی تیاری بھی کروائی جاتی ہے۔ اس امتحان کا انعقاد فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) اسلام آباد کرتا ہے۔ جو امیدوار اس امتحان میں کامیاب ہوتے ہیں وہ BPS-17  پر بطور گزیٹڈ سرکاری افسر بھرتی ہونے کے اہل ہو کر ملکی بیوروکریسی  میں شامل ہو جاتے ہیں۔

◼️ پی ایم ایس

پروینشل مینیجمینٹ سروس کا امتحان جو کہ پی ایم ایس کے کہلاتا ہے۔یہ صوبائی سطح پر مقابلے کا امتحان ہے ۔اس میں بھی کامیاب ہونے والے امیدوار گزیٹڈ آفیسر بھرتی ہوتے ہیں۔

درج بالا امتحانات کی تیاری کرنے کیلیے ہر سال بیس ایسے  نوجوان علماء کو داخلہ دیا جاتا ہے ۔  جو درس نظامی کے فاضل ہوں، کسی یونیورسٹی سے گریجویشن کر چکے ہوں  اور  جن کی عمر اٹھائیس سال یا اس سے کم ہو۔  انسٹی ٹیوٹ کا انٹری ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو  ایک سال کیلیے پڑھائی، کھانا اور رہائش بالکل فری فراہم کی جاتی ہے۔  اس کے علاوہ ان تمام امیدواروں کیلیے قانون ساز اداروں کے وزٹ، ماہرین تعلیم سے ملاقاتیں، تعلیمی اور تفریحی ٹورز اس پروگرام کا حصہ ہیں۔

◼️ ون پیپر امتحانات

 سی ایس ایس اور پی ایم ایس کے علاوہ فیڈرل اور صوبائی سروس کمیشن کے تحت آنے والی لیکچرر ، ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر اور اسسٹنٹ  کی تمام جابز  کیلے بھی تیاری کرانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ایسی سیٹوں  کیلیے عموما ایک پیپر لیا جاتاہے ۔

انگلش لینگویج کورسز :

انگریزی زبان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے  مختلف لیولز کے  شارٹ کورسز ترتیب دیے گئے ہیں۔

 ◼️ابتدائی/ Basic

یہ  کورس ان طلبہ کیلیے ترتیب دیا گیا جو مڈل یا اس سے کم لیول  کی تعلیم کے حامل ہیں ۔اس میں بچوں کو ابتدائی انگلش کے ساتھ ساتھ زبان کی چاروں سکلز (پڑھنا،لکھنا ،سننا اور بولنا) خوب مہارت سے سکھائی جاتی ہیں۔

◼️ایڈوانس 1

اس کورس میں میٹرک اور انٹر کے طلبہ داخلہ لینے کے اہل ہوتے ہیں

◼️ایڈوانس2

ایسے طلبہ جنہوں نے ایڈوانس 1 مکمل کیا ہو یا گریجویشن کے سٹوڈنٹ ہوں۔ یہ کورس ان طلبہ کیلیے ترتیب دیا گیا ہے۔

4 کمپیوٹر اور آئی ٹی سکلز:

انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام مختلف کمپیوٹر اور آئی ٹی سکلز کے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

◼️ ابتدائی کمپیوٹر کورسز

 بنیادی طور پر بچوں کو ونڈوز، ان پیج، اور  ایم ایس آفس(ایم ایس ورڈ، پاور پوائنٹ اور ایکسل)  سکھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

◼️ گرافک ڈیزائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جینس

گرافک ڈیزائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس(AI) کا شمار عصر حاضر کے سب سے زیادہ مقبول پروگرامز میں ہوتا ہے۔ ان کورسز کی تیاری حتمی مراحل میں ہے۔ بہت جلد ہی ان  کورسز کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔

 ان شاءاللہ