اپیل
اپیل:
جامعہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے علوم اسلامیہ (تحفیظ و تجوید، درس نظامی) کے ابتدائی درجات (متوسطہ، تمہیدی) سے اعلیٰ درجات (دورہ حدیث، تخصص) تک معیاری تعلیم دی جاتی ہےاور عصری تعلیم باقاعدہ چھٹی تا میٹرک دے کر فیڈرل بورڈ سے امتحان دلوایا جاتا ہے، جبکہ اعلیٰ تعلیم (ایف۔اے/ بی۔اے/بی۔ایس) کےلئے وفاقی اردو یونیورسٹی سے اور الحمد یونیورسٹی سے جامعہ کا باقاعدہ الحاق کیا گیا ہے۔
جامعہ میں پڑھنے والے طلباء کرام کے جملہ اخراجات، قیام و طعام ، علاج معالجہ جامعہ کے ذمہ ہے، اور ایک طالب پر ہونے والے اخراجات کا تخمینہ تقریباً 6500 روپے ہے۔
ماہانہ اخراجات: 40،15،000 (چالیس لاکھ پندرہ ہزارروپے) ہیں
تفصیل:
اخراجات خورد و نوش: 21,15,000 (اکیس لاکھ پندرہ ہزار روپے)
اساتذہ کرام و عملہ کی تنخواہیں: 16,00,000 (سولہ لاکھ روپے)
یوٹیلٹی بل (گیس، بجلی، فون) 3,00,000 (تین لاکھ روپے تقریباً)
جامعہ کے یہ اخراجات اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اہل خیر حضرات کی مالی امداد سے پورے ہوتےہیں، جن میں جامعہ اکثر اوقات مقروض رہتا ہے۔
آج کل اس مہنگائی کے دور میں جہاں ایک کنبہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا ہے وہاں جامعہ سیکنڑوں نادار طلباء کے جملہ اخراجات آپ حضرات کے تعاون سے پورا کر تا ہے۔
اس دور الحاد و پر فتن میں اسلامی تعلیمات کی حفاظت و اشاعت کی ضرورت کسی مسلمان سے مخفی نہیں ہے، اس لئے اپنے اور اپنے احباب کے ایصال و ثواب کےلئے زکوٰۃ ، صدقات، عطیات سے جامعہ کے ساتھ تعاون فرما کر اس کار خیر میں شامل ہوں۔
اس عظیم مشن (ترویج علوم دینیہ) میں حصہ شامل کرنے سے ان شاء اللہ دوہرا اجروثواب ہوگا، ایک اللہ کی راہ میں صدقہ و خیرات کرنے کا اور دوسرا احیاء علم دین میں معاونت کا۔
تعاون کی مختلف صورتیں:
- ایک طالب علم کا ماہانہ خرچ: 6500 روپے اپنے ذمہ لے لیں۔
- ایک استاذ کی ماہانہ تنخواہ اوسطاً 30000 روپے اپنے ذمہ لے لیں۔
- جامعہ کے کچن میں استعمال ہونے والی چیزوں مثلاً ( آٹا، چینی، دالیں، گھی، وغیرہ ) میں سے کوئی چیز اپنے ذمہ لے لیں ۔
- جامعہ کے تعمیراتی پروجیکٹس میں تعمیراتی مٹیریل فراہم کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہوں
اپنے عطیات، صدقات اور زکوٰۃ درج ذیل طریقوں سے جامعہ میں جمع کرائیں:
- جامعہ میں تشریف لا کر جامعہ کا جائزہ لیں اور دفتر استقبالیہ میں رقوم جمع کرا کر رسید حاصل کریں۔
- جامعہ کے بنک اکاؤنٹ (الائیڈ بنک) میں رقوم جمع کرا ئیں :
برائے ترسیلات زر (اندرون ملک) :
الائیڈ بنک جناح ایونیو، بلیو ایریا اسلام آباد
بنام (اکاؤنٹ ٹائٹل) : جامعہ محمدیہ Jamia Muhammadia
برانچ کوڈ: 0702 اکاؤنٹ نمبر: 0010003877510010
(07020010003877510010)
جامعہ میں آنے والی رقوم کو اس کے خاص مصرف میں خرچ کرنے کا پورا پورا اہتمام کیا جاتا ہے لہذا بنک میں رقوم جمع کراکر جامعہ کے عملہ کو فون نمبر پر اطلاع کریں اور ای میل پر بنک رسید بھیج کر مد کی تصریح فرمائیں۔
ای میل (اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ) : jamiamuhammadia@yahoo.com
ای میل جامعہ: jamiamuhammadia.islamabad@gmail.com
- ایزی پیسہ، جازکیش میں رقوم بھیجنے کےلئے جامعہ کے فون نمبر0512273998 پر رابطہ کریں