اہم اعلانات
سالانہ جلسہ دستار بندی
جامعہ کا سالانہ دستار بندی اجتماع 4 جنوری بروز اتوار صبح 9:00 ہو گا۔ ان شاء اللہ ۔
سرمایہ ملت اسلامیہ حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری صاحب مد ظلہ العالی کا خصوصی خطاب ہو گا ان شاء اللہ. ۔
حفظ کا سالانہ امتحان
۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت حفظ کا سالانہ امتحان 13 جنوری بروز منگل صبح 8 بجے ہوگا ان شاء اللہ۔
درس نظامی سالانہ امتحان
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت درس نظامی کا سالانہ امتحان 17 جنوری بروز ہفتہ سے شروع ہوگا۔ ان شاء اللہ۔
جامعہ محمدیہ F-6/4 اسلام آباد
اغراض و مقاصد:
جامعہ محمدیہ اسلام آباد کی ایک عظیم دینی درسگاہ ہے، جس کے قیام کا مقصد امت مسلمہ کی رہنمائی کیلئے ایسے افراد تیار کرنا ہے جو:
اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کو اپنی زندگی کا اولین مقصد سمجھیں۔
ایمان کامل، پختہ دینی علوم اور عصری علوم کے زیور سے آراستہ ہوں۔
امت مسلمہ، ملک و ملت اور تمام بنی نوع انسان کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں۔