Skip to main content

تأثرات و آراء اکابر

عالم ربانی حضرت مولانا محمد عبداللہ شہیدؒ سابق چئیرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان

بحمداللہ مولانا موصوف (حضرت مولانا ظہور احمد علویؔ) کے اخلاص کی برکت سے یہ جامعہ ترقی کی طرف گامزن ہے اس کی قلیل عرصہ کی ترقی دیکھ کر دل کی گہرائیوں سے دعائیں نکلتی ہیں اس کی ابتداء سے اب تک جامعہ سے وابستگی ہے اور آج تک وقتاً فوقتاً مشوروں میں شریک ہوا کرتا ہوں۔ اس گلشن محمد ی کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ پھلتا پھولتا رکھے۔ (آمین)

حضرت مولانا فضل الرحمن قائد جمعیت علمائے اسلام (پاکستان)

جامعہ اپنی بھر پور کارکردگی کے سبب ملک کے کونے کونے سے تشنگان علم کے لیے مرجع بنا ہوا ہے۔

حضرت مولانا عبدالرزاق اسکندر مہتمم جامعہ اسلامیہ بنوری ٹاؤن (کراچی)

طلباء کو رات کے وقت مطالعہ و تکرار میں دیکھ کر مسرت ہوئی مسجد، اس کا صحن اور برآمدے طلباء سے بھرے ہوئے ہیں اس قسم کے مدارس طلباء کیلئے رحمت ہیں۔ مولاناظہور احمد علوی صاحب کی محنت سے یہ علمی باغ سرسبز و شاداب ہے۔

حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان

حضرت مولانا ظہور احمد علوی صاحب اخلاص و محنت کے ساتھ دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ  (اس جامعہ کو) کماً و کیفاً اور ظاہراً و باطناً ترقی و قبولیت عطا فرمائے۔

پیر طریقت فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی (حال مقیم سعودی عرب)

و تعتبر الجامعۃُ المحمّدیۃ مرکزاً ھامّاً للعلمِ والدّین۔

مولانا سید سلمان الحسینی الندوی و فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
شیخ الحدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ (انڈیا)

ندعواللہ تعالیٰ للمدرسۃ بالرقی والازدھار ولاصحابہ بالتوفیق للمزید من التقدم والاصلاح واللّٰہ الموفق۔

پیر طریقت حضرت مولانا حافظ ذوالفقار احمد نقشبندی

جامعہ کے بعض طلباء کے چہروں پر علم کے انوارات ایسے نظر آئے کہ  ”سیماھم فی وجوھھم من اثر السجود“  والی آیت یاد آ ئی ایک محدود سی جگہ میں اتنا عظیم الشان کام دیکھ کر دل سے دعائیں نکلیں،  یہ دیکھ کر طمانیت نصیب ہوئی کہ اس گلشن کی آبیاری کرنے کیلئے حضرت مولانا ظہور احمد علوی کی شکل میں ایک مسیحا موجود ہے

حضرت مولانا محمد آصف قاسمی

(پڑپوتا حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ) امیر جامعہ اسلامیہ کینیڈا

یہ ادارے درحقیقت دین کی سچائیوں کے مراکز اور قلعے ہیں جن میں وہ مجاہدین اسلام تیار کیے جاتے ہیں جن کا کام دین کی سربلندی ہے اللہ تعالیٰ ان جیسے مدارس اور جامعہ محمدیہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے۔

فاتح ربوہ مولانا منظور احمد چنیوٹی ؒ (مرحوم)

جامعہ محمدیہ اسلام آباد ملک کا معروف ترین ادارہ ہے  مولانا ظہور احمد علوی اس جامعہ کے بانی و مہتمم ہیں مولانا موصوف بڑی صلاحیتوں کے مالک ہیں …… ان مدارس کا وجود ملک و ملت کیلئے ایسا ضروری ہے جیسا بدن انسانی کیلئے روح۔

معروف مصنف و ادیب مولانا عبدالقیوم حقانی

جامعہ کا ماحول طلباء کے اخلاق و اطوار اساتذہ کی تربیت اور خود مہتمم صاحب کی دلسوزی قابل رشک ہے ……  طلباء میں علم سے والہیت اور وارفتگی پائی۔

جناب راجہ ظفر الحق صاحب

سیکرٹری جنرل مؤتمر عالم اسلامی پاکستان سابق وفاقی وزیر مذہبی امور

طلباء جامعہ محمدیہ جو ملک کی ہر سمت سے تشریف لائے ہوئے ہیں معیار تعلیم و تربیت بھی قابل تعریف ہے۔

عالم اسلام کے عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان

اللہ تعالیٰ آپ سب کو اسلام اور سنت رسول ﷺ کی پیروی کی سعادت نصیب کرے۔  (آمین)

معروف سکالر جناب علامہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ملک (شہیدؒ)

 اسلام آباد کی تاریک اور مظلم فضاؤں میں ایسے جامعہ کا وجود ایک عظیم تحریک کا درجہ رکھتا ہے اتنی چھوٹی جگہ اور اتنے محدود وسائل کے ساتھ سینکڑوں طلباء کی تعلیم و تربیت، رہائش و خوراک، کتب اور مالی مدد کا کام کوئی معمولی کام نہیں

مدارس کے متعلق شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کی رائے

یورپ کو دیکھنے کے بعد میری رائے بدل گئی، ان مکتبوں کو اسی حالت میں رہنے دو، غریب مسلمانوں کے بچوں کو انہی مکتبوں میں پڑھنے دو، اگر یہ ملّا اور درویش نہ رہے تو جانتے ہو کیا ہوگا۔۔۔؟ جو کچھ ہو گا وہ میں اپنی آنکھوں سے دیکھ آیا ہوں، اگر مسلمانوں کی آٹھ سو برس کی حکومت کے باوجودآج غرناطہ اور قرطبہ میں کھنڈرات اور الحمراء اور باب الاخوین کے نشانات کے سوااسلام کے پیروؤں اور اسلامی تہذیب کے آثار کا نقش نہیں ملتا، ہندوستان میں بھی آگرہ کے تاج محل اور دہلی کے لال قلعہ کے سوا مسلمانوں کی حکومت اور  ان کی تہذیب کا کوئی نشان نہیں ملے گا