داخلہ کا طریقہ و شرائط
ایام داخلہ: 9 شوال المکرم تا 18 شوال المکرم (عام طور پر)
شعبہ تخصص فی الافتاء اور حفظ کا داخلہ صرف ایک دن ہوتا ہے۔ جبکہ باقی تمام درجات کا داخلہ روزانہ کی بنیاد پر ہوتا ہے
جامعہ میں داخلے کےابتدائی تین مراحل :
- تحریری امتحان،
- تقریری امتحان،
- جائزہ مجلس تعلیمی
کامیاب طلباء کی فہرست روزانہ نماز عصر تک لگا دی جاتی ہے۔
داخلہ کی عمومی شرائط:
- امیدوار اصل شناختی کارڈ/ ب فارم، یا والد صاحب کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ضرور ہمراہ لائیں۔
- امیدوار کی ایک عدد حالیہ تصویر ہونا ضروری ہے۔
- امیدوار داخلہ اردو لکھنا، پڑھنا اور بولنا جانتا ہو۔
- جدید طلباء : سابقہ درجہ بتقدیر جید پاس کرنے کا تحریری ثبوت ، اور جامعہ کا تحریری و تقریری داخلہ امتحان پاس کرنا،
- نیز سابقہ درجہ غیر وفاقی ہونےکی صورت میں متعلقہ مدرسہ کے لیٹر پیڈ پر تصدیق نامہ اور نتیجہ لانا ضروری ہے۔
- قدیم طلباء: گذشتہ درجہ بتقدیر جید ہونے پر 12 شوال تک اپنا داخلہ کنفرم کریں اور بطاقۃ الالتحاق (داخلہ کارڈ) ضرور حاصل کریں۔
- جامعہ میں رہتے ہوئے کسی دوسرے تعلیمی ادارے میں باقاعدہ داخلہ لینے کی اجازت نہیں، پرائیویٹ طور پر عصری علوم کےلئے داخلہ صرف راولپنڈی / اسلام آبادکے بورڈ سے بھیجنے کی اجازت ہے۔ اور صرف پرچے کے دن کی چھٹی مل سکے گی۔
- جامعہ کے تعلیمی اوقات کے دوران عصری علوم پڑھنے اور تیاری کرنے کےلئے قطعاً چھٹی نہیں ملے گی۔
مختلف تعلیمی شعبہ جات میں داخلہ کی ترتیب و شرائط:
شعبہ تخصص فی الافتاء: وفاق سے دورہ حدیث پاس کرنے کا ثبوت + داخلہ امتحان (تحریری و تقریری) میں کامیابی
(نوٹ) پہلے 15 کامیاب طلبہ داخلہ کے اہل ہوں گے ، داخلہ صرف جامعہ میں رہائش رکھنے کی صورت میں ہوگا،
شعبہ عصری علوم:
درجہ متوسطہ: چھٹی یا ساتویں پاس کرنے کا ثبوت+داخلہ امتحان(تحریری و تقریری) میں کامیابی، اس درجہ میں وفاق کا مرتب کردہ درجہ متوسطہ کا نصاب پڑھایا جاتا ہے
مڈل: امیدوار پرائمری پاس ہو اور داخلہ امتحان پاس کرے ، البتہ حافظ بچے کیلئے صرف داخلہ امتحان پاس کرنا کافی ہے۔
درجہ اولیٰ میٹرک کی تعلیم کے ساتھ:
سال اول (نہم) : امیدوار مڈل پاس ہواور داخلہ امتحان پاس کرے۔
سال دوم (د ہم): جامعہ کے درجہ اولیٰ سال اول و جماعت نہم کے نصاب میں پاس ہونا یا مساوی قابلیت شرط ہے، داخلہ امتحان پاس کرنا ضروری ہے۔
نوٹ: جماعت نہم و دہم میں فیڈرل بورڈ (آرٹس ) کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ جامعہ کی ترتیب کے مطابق میٹرک کے ساتھ ساتھ دو سالوں میں درجہ اولیٰ پڑھنے والے طلباء آئندہ سال درجہ ثانیہ میں شریک ہوں گے۔
شعبہ درس نظامی: (القسم الاردو)
الثانویۃ العامۃ : (سال اول) اولیٰ: (برائے متوسطہ//مڈل /میٹرک پاس طلباء) امیدوار کسی بھی تعلیمی بورڈ سے متوسطہ//مڈل / میٹرک پاس ہو+داخلہ امتحان (تحریری و تقریری) میں کامیابی حاصل کرے۔ (داخلہ داخلہ امتحان کا نصاب:قرآن کریم : ناظرہ کلام پاک، اردو: جملے، واحد جمع، متضاد الفاظ، درخواست یا مضمون، انگلش: اردوسے انگلش، انگلش سے اردو جملے، ریاضی: جمع، تفریق، ضرب ، تقسیم کے سوالات)
الثانویۃ العامۃ (سال دوم) ثانیہ: درجہ اولیٰ بتقدیر جید پاس کرنے کا تحریری ثبوت+ داخلہ امتحان (تحریری و تقریری)میں کامیابی۔
(داخلہ امتحان کا نصاب: قرآن کریم : ناظرہ کلام پاک، ارشاد الصرف مع تمرین، نحومیر مع تمرین)
الثانویۃ الخاصۃ (سال اول) ثالثہ: وفاق المدارس سے درجہ ثانویہ عامہ بتقدیر جید پاس کرنے کاثبوت+ داخلہ امتحان (تحریری و تقریری) میں کامیابی، (داخلہ امتحان کا نصاب: قرآن کریم : ناظرہ کلام پاک، قدوری، ہدایۃ النحو، علم الصیغہ، معلم الانشاء)
الثانویۃ الخاصۃ (سال دوم) رابعہ: وفاق سے درجہ ثانیہ پاس کرنے کا تحریری ثبوت + درجہ ثالثہ بتقدیر جید پاس کرنے کا تحریری ثبوت+داخلہ امتحان (تحریری و تقریری) میں کامیابی، (داخلہ امتحان کا نصاب: قرآن کریم : ناظرہ کلام پاک، کنز الدقائق، اصول الشاشی، کافیہ، معلم الانشاء)
شہادۃ العالیہ (سال اول) خامسہ: وفاق المدارس سے درجہ رابعہ بتقدیر جید پاس کرنے کاثبوت+ داخلہ امتحان (تحریری و تقریری) میں کامیابی۔
(داخلہ امتحان کا نصاب: قرآن کریم : ناظرہ کلام پاک، نور الانوار، شرح ملا جامی، شرح وقایہ)
شہادۃ العالیہ (سال دوم) سادسہ: وفاق سے درجہ خامسہ بتقدیر جید پاس کرنے کا ثبوت+ داخلہ امتحان (تحریری و تقریری)میں کامیابی۔
(داخلہ امتحان کا نصاب: قرآن کریم : ناظرہ کلام پاک، ہدایہ اول، حسامی، مختصر المعانی (تعریفات))
شہادۃ العالمیہ (سال اول) سابعہ: وفاق المدارس سے درجہ سادسہ بتقدیر جید پاس کرنے کاثبوت+ داخلہ امتحان (تحریری و تقریری)میں کامیابی۔
(داخلہ امتحان کا نصاب: قرآن کریم : ناظرہ کلام پاک، ہدایہ ثانی، جلالین، شرح عقائد)
شہادۃ العالمیہ (سال دوم) دورہ حدیث شریف: وفاق سے درجہ سابعہ پاس کرنے کا ثبوت+ داخلہ امتحان (تحریری و تقریری)میں کامیابی۔
(داخلہ امتحان کا نصاب: قرآن کریم : ناظرہ کلام پاک، مشکوۃ المصابیح، ہدایہ ثالث، نخبۃ الفکر (تعریفات))
شعبہ درس نظامی: (القسم العربی) معھد (عربی کلاسز) :
الصف التمہیدی: حفظ قرآن +مڈل/متوسطہ پاس کرنے کا ثبوت+ داخلہ امتحان (تحریری و تقریری)میں کامیابی،
(داخلہ امتحان کا نصاب:قرآن کریم : ناظرہ کلام پاک، اردو: جملے، واحد جمع، متضاد الفاظ، درخواست یا مضمون، انگلش: اردوسے انگلش، انگلش سے اردو جملے، ریاضی: جمع، تفریق، ضرب ، تقسیم کے سوالات)انگلش: اردوسے انگلش، انگلش سے اردو جملے)
الثانویۃ العامۃ ( السنۃ الاولیٰ) ۔ اولیٰ معھد : الصف التمہیدی+مڈل/متوسطہ پاس کرنے کا ثبوت+ داخلہ امتحان (تحریری و تقریری)میں کامیابی (داخلہ امتحان کا نصاب:قرآن کریم : ناظرہ کلام پاک، اردو: جملے، واحد جمع، متضاد الفاظ، درخواست یا مضمون، انگلش: اردوسے انگلش، انگلش سے اردو جملے، ریاضی: جمع، تفریق، ضرب ، تقسیم کے سوالات)
الثانویۃ العامۃ (السنۃ الثانیۃ) ثانیہ معھد: درجہ اولیٰ بتقدیر جید پاس کرنے کا تحریری ثبوت+ گذشتہ درجہ معھد کے ساتھ پڑھا ہو، داخلہ امتحان (تحریری و تقریری)میں کامیابی۔ (داخلہ امتحان کا نصاب: قرآن کریم : ناظرہ کلام پاک، عربی تکلم، ارشاد الصرف مع تمرین، نحومیر مع تمرین)
الثانویۃ الخاصۃ (السنۃ الاولیٰ) ثالثہ معھد : وفاق المدارس سے درجہ ثانویہ عامہ بتقدیر جید پاس کرنے کاثبوت+ گذشتہ درجہ معھد کے ساتھ پڑھا ہو، داخلہ امتحان (تحریری و تقریری) میں کامیابی، (داخلہ امتحان کا نصاب: قرآن کریم : ناظرہ کلام پاک، عربی تکلم، قدوری، ہدایۃ النحو، علم الصیغہ، معلم الانشاء)
الثانویۃ الخاصۃ (السنۃ الثانیۃ) رابعہ معھد : وفاق سے درجہ ثانیہ پاس کرنے کا تحریری ثبوت + درجہ ثالثہ بتقدیر جید پاس کرنے کا تحریری ثبوت+ گذشتہ درجہ معھد کے ساتھ پڑھا ہو، داخلہ امتحان (تحریری و تقریری) میں کامیابی، (داخلہ امتحان کا نصاب: قرآن کریم : ناظرہ کلام پاک، عربی تکلم، کنز الدقائق، اصول الشاشی، کافیہ، معلم الانشاء)
شہادۃ العالیہ (السنۃ الاولیٰ) خامسہ معھد : وفاق المدارس سے درجہ رابعہ بتقدیر جید پاس کرنے کاثبوت+ گذشتہ درجہ معھد کے ساتھ پڑھا ہو، داخلہ امتحان (تحریری و تقریری) میں کامیابی۔ (داخلہ امتحان کا نصاب: قرآن کریم : ناظرہ کلام پاک، عربی تکلم، نور الانوار، شرح ملا جامی، شرح وقایہ)
شعبہ تحفیظ القرآن الکریم : درجہ حفظ میں داخلہ کے لیے ناظرہ کلام پاک کے ساتھ ساتھ بچے کا پرائمری پاس ہونا ضروری ہے ، عمرکی حد: 10 سال،
شعبہ تجوید: شعبہ تجوید کے لئے امیدوار کا حافظ قرآن ہونا اور وفاق المدارس کے تحت حفظ کا امتحان پاس ہونا ضروری ہے، منزل پختہ یا د ہو اور عمر 20سال سے زائد نہ ہو۔
الدراسات الدینیہ (سال اوّل): امیدوار مڈل پاس ہو، یا کم از کم پڑھنا لکھنا اچھی طرح جانتا ہو+ داخلہ امتحان
الدراسات الدینیہ (سال دوم): وفاق سے الدراسات الدینیہ سال اول پاس کرنے کا ثبوت+ داخلہ امتحان (تحریری و تقریری)